اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ فورسز نے شمالی بحرین کے البدیع روڈ پر بحرینی عوام کے احتجاج کو پر تشدد انداز میں کچل دیا ہے۔
بحرینی انقلاب کے معنوی رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف حکم سنائے جانے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کا غصہ بھڑک اٹھا جگہ جگہ احتجاجات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
منامہ کے الدراز علاقے کے محاصرہ کے باوجود شیخ عیسیٰ قاسم کی جائے سکونت کے آس پاس ہزاروں کفن پوش افراد نے عدالت کے ظالمانہ اور متعصبانہ فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
آل خلیفہ نے شیخ قاسم کے خلاف غیر قانونی ٹرائل جاری رکھتے ہوئے انہیں ایک سال نظر بندی کی سزا سنائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیخ عیسیٰ قاسم کی 3 میلن دینار کی جائیداد ضبط کی گئی ہے جبکہ 1 ہزار دینار جرنامہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
عدالت کے حکم کے مطابق ان کی قید کی سزا کو تین سال تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔






