اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے چار نئے مسافربردار طیارے بدھ کے روز فرانس سے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے خریدے جانے والے جدید اے ٹی آر جہاز میں 72 مسافروں کی گنجائش ہے.
گزشتہ سال صدرمملکت حسن روحانی کے دورہ فرانس کے موقع پر ایران ایئر نے ایئربس اور اے ٹی آر کمپنیوں کے ساتھ نئے جہازوں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے تھے.
ایران نے اے ٹی آر کمپنی کے ساتھ 20 جدید جہازوں کی خریداری پر معاہدہ کیا ہے جس میں سے چار طیارے آج ایران لائے گئے.
ایئربس اور اے ٹی آر جہازوں پر مشتمل آٹھ نئے مسافربردار طیارے رواں ایرانی سال کے آخر تک اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) کو فراہم کئے جائیں گے.














۔۔۔۔۔۔۔
/169