اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران کے ایک اسپتال میں آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی عیادت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے سابق چیف جسٹس اور حل اختلاف کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی تہران کے ایک اسپتال میں عیادت کی۔ رہبر معظم نے آیت اللہ شاہرودی کی صحت و سلامتی کے سلسلے میں دعا کی اور ان کے علاج کے بارے میں کئے گئے اقدامات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔





.......
/169