4 مئی 2017 - 13:12
صوبہ گلستان میں کوئلہ کی کان سے 22 افراد کی لاشيں برآمد/تمام محبوس افراد جاں بحق + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان کے آزاد شہر علاقہ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 22 افراد کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان کے آزاد شہر علاقہ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 22 افراد کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی ایران میں درجنوں کان کن 2 کلو میٹر طویل سرنگ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام افراد کان تلے دب گئے۔ کان سے 22 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد کان کن تاحال دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کان میں محبوس تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن کی صحیح تعداد معلوم نہیں۔ حکام کے مطابق کان میں گیس پھیلنے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

.......

/169