1 مئی 2017 - 16:15
پاراچنار میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی دھشتگرد ہلاک

کرم ایجنسی کے علاقے خختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران ایک اہلکار شہید جب کہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کرم ایجنسی کے علاقے خختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران ایک اہلکار شہید جب کہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاراچنار کے علاقے خختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

جھڑپ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹر کارروائی میں حصہ لینے علاقے میں پہنچ گئے اور فائرنگ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

علاوہ ازیں اس کامیاب کارروائی میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

تاہم سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲