اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر وطن عز یز کے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں یکم مئی مزدور طبقے سے اظہار ہمدردی کا دن ہے لیکن بد قسمتی سے گزشتہ کئی سالوں سے حکمرانوں نے یوم مزدور پر تعطیل کا اعلان تو کیا لیکن مزدور طبقے کے حقوق کے حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں کیا اور مزدور طبقہ آج تک بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے سیاست مدار یوم مزدور پر سیاست کرتے آج بھی نظر آتے ہیں لیکن مزدور طبقہ اپنے بچوں کی تعلیم صحت اور روٹی کے حصول کے لئے دردر کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں آج یوم مزدور کے دن ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مزدور جنہیں فیکٹری میں زندہ جلا دیا گیا اُس کے حقائق کو عوام سے اب تک پو شیدہ رکھنا بے انصافی پر مبنی ہے مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضا فہ کیا جائے اور وہ بچے یا وہ افراد جو مالکان کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں اُن مالکان کہ خلاف قانونی چارہ جوئی کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے مزدور طبقے کی کم ازکم تنخواہ سر کاری اور پرائیوٹ اداروں میں تیس ہزار روپے کی جائے تا کہ مزدور طبقہ اپنے بچوں کی تعلیم صحت اور گھر کے اخراجات کو چلا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲