اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک امریکی عہدیدار کا رویٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ سعودی اتحاد کو مزید انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے سعودی اتحاد کےساتھ مزید تعاون کرے گا۔
اس امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ واشنگٹن "الحدیدہ" آپریشن میں شرکت کرے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنی فوجوں کو وہاں پر تعینات کرے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ یمن جانے والے سمندری راستوں کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول کرے گا تاکہ اس ملک میں بھیجے جانے والے ممکنہ اسلحے کی روک تھام کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲