۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان سرکاری تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں تلاوت قرآن پاک کی دعوت دی گئی۔ قاری جعفر نے سورۃ ملک کی تلاوت شروع کی تو موت کے ذکر والی آیات تک پہنچتے ہی ان کی آواز لڑ کھڑا گئی اوروہ گرنے لگے،اس موقع پر اسٹیج پر موجود افراد نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی اور گرنے سے بچالیا لیکن اس دوران تلاوت قرآن پاک کرتے ہوئے قاری جعفر کی روح پرواز کرچکی تھی۔