29 اپریل 2017 - 07:12
بتدریج مفاہمت کی بنیاد پر بریگزٹ مذاکرات

یورپی کونسل کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں بتدریج ہونے والی مفاہمت کی بنیاد پر مذاکرات کئے جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے جمعے کے روز بریگزٹ کا جائزہ لینے کے لئے پہلے باضابطہ اجلاس میں شرکت کے لئے یورپی یونین کے ستّائیس رکن ملکوں کے نام اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں بتدریج ہونے والی مفاہمت کی بنیاد پر مذاکرات کئے جائیں گے۔یورپی یونین کے رکن ملکوں کا یہ اجلاس ہفتے کے روز برسلز میں منعقد ہو رہا ہے۔ یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ برطانیہ کو چاہئے کہ یورپی یونین کے اراکین کے ساتھ تمام مالی معاہدوں کا احترام کرے۔واضح رہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں باضابط مذاکرات کا عمل گذشتہ انتیس مارچ کو شروع ہوا ہے۔

.......

/169