اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ 34ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اختتام ہوگیا جس میں ایرانی قاری اور حافظ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی.
تفصيلات کے مطابق، 34ويں بين الاقوامي قرآني مقابلوں کي افتتاحي تقريب گزشتہ ہفتے تہران ميں منعقد ہوئي جس ميں ايراني اسپيکر علي لاريجاني، سپريم ليڈر آفس کے سربراہ علامہ گلپايگاني اور وزير ثقافت و اسلامي گائيڈنس رضا صالحي اميري نے شرکت کي.
تفصيلات کےمطابق بدھ کے روز تہران ميں منعقدہ 34ويں بين الاقوامي قرآني مقابلوں کي اختتامي تقريب ميں ملک کےسياسي اور ثقافتي حکام اور ايراني مجلس کےنمائندوں کےعلاوہ حصہ لينے والے ممالک کے سفير بھي شريک تھے.
ان مقابلوں ميں ايراني قاري 'سعيد پرويزي' اور ايراني حافظ 'موسي معتمدي' نے قرآن مجيد کي تلاوت اور حفظ کے شعبوں ميں اعلي کارکردگي کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلي پوزيشن حاصل کي.
واضح رہے کہ ان مقابلوں ميں 83 اسلامي ممالک کے 275 قاري اور حفاظ شريک تھے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲