اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سول ایوی ایشن ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پہلا مسافر بردار جہاز بوئنگ 777 آئندہ اپریل کے مہینے میں ایران کے حوالے کیا جائے گا.
يہ بات فرہاد پرورش نے تہران ميں صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہي.
گزشتہ سال اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں ايران ائير اور امريكي كمپني بوئنگ كے مابين ايران كو 80 بوئنگ جہازوں كي فروخت كے حوالے سے معاہدے پر دستخط كئے گئے تھے.
يہ ہوائي جہاز آئندہ دس سالوں كي مدت ميں ايران كے حوالے كئے جائيں گے.
ايران كي قومي ايئرلائن كمپني كے سربراہ نے مزيد كہا كہ تين ہفتوں ميں فرانسيسي اور اطالوي كمپني اے ٹي آر (ATR) سے مزيد چار مسافربردار جہاز ايراني ائيرلائن كو موصل ہوجائيں گے.
ايران كے سول ايوي ايشن ادارے كے دنيا كي بڑي فضائي كمپنيوں كے ساتھ ہونے والے معاہدوں كے تحت، ايران 200 نئے مسافر بردار جہاز خريدے گا جن ميں 100 جہاز ائير بس كمپني، 60 جہاز بوئنگ كمپني اور 40 جہاز اے ٹي آر سے خريدے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲