اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے لاہور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم پاراچنار کے مظلوم عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے، دشمن کی نظریں اس علاقے پر عرصے سے ہیں لیکن یہاں کے محب وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کا جواںمردی کے ساتھ مقابلہ کر کے خاک میں ملایا، یہاں کے باسیوں کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔نسیم کربلائی نے حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکام پالیسیوں کا کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم تنظیموں ،داعش اور طالبان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے نتیجہ میں مسلسل انسانیت سوز واقعات ہورہے ہیں۔گزشتہ دنوں حکومت کی طرف سے شہر کی سیکورٹی سمیت تمام مطالبات منظور کئے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن حکومت اپنی رٹ قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ہنگامی اجلاس کے آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲