اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے بین الاقوامی تقریب مذاہب اسلامی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان ثقافتی مشترکات قائم ہیں جو کہ دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں.
ایران،بھارت کے درمیان ثقافتی مشترکات قائم ہیں: سینئر ایرانی عالم دین
يہ بات آيت اللہ محسن اراكي نے تہران ميں بھارت كے اہل سنت علماء كے ايك وفد سے ملاقات كے دوران كہي.
انہوں نے ايران،بھارت كے درميان موجود سنہري مواقعوں كي جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان روابط كے فروغ كے لئے علما اور ديني شخصيات اہم كردار ادا كرسكتے ہيں.
انہوں نے سامراجي قوتوں كي سازشوں كي وجہ سے امت اسلام كو درپيش چلينچوں كا ذكر كرتے ہوئے دنيائے اسلام ميں وحدت پر زور ديا اور كہا ہم اميد كرتے ہيں كہ برصغير ميں موجود علماء اور ديني شخصيات اس حوالے سے مثبت اور اہم كردار ادا كريں گي.
بھارت اور پاكستان ميں اسلام كے فروغ ميں علما كے كردار كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ عصر حاضر ميں بھارتي علماء معاشرے ميں مختلف فرقوں كے درميان اتحاد كے فروغ كے لئے اپنا كردار ادا كريں.
انہوں نے بھارت ميں علوم اسلامي كے فروغ كے لئے يونيورسٹي كے قيام پر زور ديا اور اس حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران كے تعاون كي يقين دہاني كروائي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲