22 اپریل 2017 - 05:09

شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ حکومت سندھ کو گز شتہ کئی ماہ سے کراچی میں قائم ہونے والا امن ہضم نہیں ہورہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ حکومت سندھ کو گز شتہ کئی ماہ سے کراچی میں قائم ہونے والا امن ہضم نہیں ہورہا ہے کراچی جو آج سے کچھ ماہ پہلے دہشت گردوں کے لئے مثالی شہر ہوا کرتا تھا اور روزانہ کی بنیادوں پر اس شہر میں دس سے پندرہ معصوم لوگ درندہ صفت دہشت گردوں کا نشانہ بن جاتے تھے اُس وقت میں سندھ رینجرز نے اپنا مثالی کردار ادا کرتے ہوئے شہر کراچی کی عوام کو ان دہشت گردوں سے نجات دلائی آج ایک بار پھر رینجرز کے اختیارات میں تو سیع نہ ہونا حکومت سندھ کے لئے سوالیہ نشان ہے ایک طرف شہر میں آئی جی سندھ اور دوسری طرف رینجرز کے اختیارات میں تو سیع نہ کرنا حکومت سندھ کی بدنیتی پر مبنی نظر آرہا ہے اگر یہ سلسلہ اس طرح چلتا رہا تو دہشت گردوں کے حوصلوں میں اضافہ ہو گا اور اس کا نقصان دہشت گردی کی صورت میں معصوم شہر یوں کو ہوگا حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی اور سندھ کے امن کے امن کو بدستور برقرار رکھنے کے لئے سندھ رینجرز کو پہلے کی طرح بھرپور اختیارات دئیے جائیں اور یہ اختیارات صرف کراچی کے لئے نہیں بلکہ اندورن سندھ کے لئے بھی دیئے جائیں تا کہ سندھ بھرمیں امن قائم ہوسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲