18 اپریل 2017 - 15:10
ایران: مشہد میں قوموں کے ثقافتی فیسٹیول کا آغاز

ایران کے شہر مشہد کی فردوسی یونیورسٹی میں عراق، افغانستان اور تاجیکستان کے سفیروں کی شرکت سے قوموں کے تیسرے ثقافتی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ ایران کے شہر مشہد کی فردوسی یونیورسٹی میں عراق، افغانستان اور تاجیکستان کے سفیروں کی شرکت سے قوموں کے تیسرے ثقافتی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ اسی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں مشہد کی فردوسی یونیورسٹی کے سربراہ محمد کافی نے کہا ہے کہ شہر مشہد میں، کہ جسے دو ہزار سترہ میں عالم اسلام کے دارالحکومت کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی یونیورسٹی کا وجود، دنیا کی مختلف اقوام اور معاشروں کے درمیان ثقافتی مفاہمت کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مشہد میں منعقدہ اس فیسٹیول میں عراق، افغانستان اور تاجیکستان کے سفیروں کے علاوہ مشہد میں ترکی، عراق اور افغانستان کے کونسل جنرلوں، مشہد میں پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سربراہ، بغداد اور بصرہ یونیورسٹیوں کے سربراہوں نیز ایران میں انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے سفارت خانوں کے سکنڈ سیکریٹریوں نے بھی شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ مشہد کی بین الاقوامی یونیورسٹی میں ڈیڑھ ہزار غیر ملکی طلبا زیر تعلیم ہیں۔

.......

/169