16 اپریل 2017 - 16:03

پاکستان کے آئین اور ملک سے وفاداری بہت ضروری ہے بیرونی ملک دشمن قوتوں کی شازشیں جو ملک کے استحکام کو خراب کرنے کے لئے کی جارہی ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین اور ملک سے وفاداری بہت ضروری ہے بیرونی ملک دشمن قوتوں کی شازشیں جو ملک کے استحکام کو خراب کرنے کے لئے کی جارہی ہیں اُن سب کا پوری قوم کو ملکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ مملکت خداداد پا کستان کہ اندر رہنے والی ساری قومیں اور تمام مسلک ملک کہ استحکام اور تر قی کے لئے یکجہ ہوکر کام کریں تا کہ وطن عزیز پا کستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے حکومت کو چائیے ملک دشمن عناصر کہ خلاف بلاتفر یق بھر پور کاروائی کرے چائیے اُن کا تعلق کسی بھی سیاسی یا مزہبی جماعت سے ہو ملک کہ استحکام اور امن وامان کے لئے ہم حکومتی اقدام کی بھر پور حمایت کر تے ہیں اورحکومت سندھ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں جلد از جلد تو سیع کی جائے تاکہ کراچی میں امن وامان کی جو فضاء قائم ہے وہ قائم رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲