اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ انتخابات کی ایک اہم بنیاد اخلاقیات کی اصولوں کی پیروی ہے لہذا آئندہ الیکشن میں اخلاقی اقدار کو ذاتی مفادات کے لئے قربان نہ کیا جائے.
ان خيالات کا اظہار صدر حسن روحاني نے منگل کے روز ايران کے شمالے صوبي مازندران کے دارالحکومت 'ساري' کے دورے ميں ترقياتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کيا.
انہوں نے مزيد کہا کہ اخلاقي اقدار ہمارے معاشرے ميں بہت اہميت رکھتي ہيں لہذا اپني ذاتي زندگي ميں اخلاقيات پر عمل کرنا چاہئے.
صدر روحاني نے بتايا کہ ہم کيوں اور کس لئے اپنے ايمان اور دين کو بيچيں اور کس لئے اخلاق اور سچائي کے راستے سے پيچھے ہٹيں، حالانکہ ہميں ايسا ماحول مہيا کرنے کي ضرورت ہے جس ميں پُرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد کيا جاسکے جو ملک اور اسلام ميں خير و برکت کا باعث ہو.
انہوں نے بتایا کہ ایران میں ہونے والے انتخابات یورپی اور امریکی ممالک سے مختلف ہیں کیونکہ ہمارے ہاں ولایت فقیہ کا نظام، اسلامی آئین، اسلامی انقلاب کے بانی اور قائد انقلاب موجود ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک اسلامی ریاست میں رہتے ہیں جہاں ہمارے سیاسی اور انتخاباتی رویے بھی دین اور مذہب کی اصولوں کے مطابق ہونے چاہئیں.
صدر روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں آپس میں نفرت کا خاتمہ کرکے برادرانہ طور پر ملک کے لئے کام کرنا چاہئے کیونکہ نفرت اور اختلاف معاشرے کے افراد سے امن اور خوشحالی کو چھین لیتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں لہذا معاشرے کی خوشحالی بالخصوص نوجوان طبقے کے لئے قومی پیداوار اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا.
ياد رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے 12ويں صدارتي انتخابات ميں حصے لينے والے اميدواروں کي باقاعدہ رجسٹريشن کا آج بروز منگل تہران ميں آغاز کرديا گيا ہے.
12ويں صدارتي انتخابات کے لئے اہل اميدوار 11 سے 15 اپريل تک اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہيں.
اسلامي جمہوريہ ايران ميں آئندہ صدارتي انتخابات اور پانچويں شہري،ديہي اسلامي کونسلز (لوکل باڈيز) کے انتخابات کے لئے 19 مئي کو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسي دن چار پارليماني حلقوں ميں ضمني انتخابات بھي منعقد ہوں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲