اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خودکش دھماکہ موغادیشو میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے قریب کیا گیا جہاں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔
حملے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
واضح رہے کہ اس خودکش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش بمبار نے نئے صومالی آرمی چیف جنرل احمد محمد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جنہیں 3 روز قبل ہی اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲