10 اپریل 2017 - 11:52
روسی صدر سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات منسوخ

امریکی وزير خارجہ ریکس ٹلرسن کی روس کے صدر پوتین کے ساتھ ملاقات منسوخ ہوگئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزير خارجہ ریکس ٹلرسن کی روس کے صدر پوتین کے ساتھ ملاقات منسوخ ہوگئی۔
امریکی وزير خارجہ رواں ہفتہ ماسکو کے دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کرنے والے تھے۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ روس امریکی وزير خارجہ سے شام کے ایئر بیس الشعیرات پر حملے کے بارے میں وضاحت طلب کرےگا۔ اسپوٹنک نے اس ملاقات کے منسوخ ہونے کی وجہ بیان نہیں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169