7 اپریل 2017 - 19:28
تعلیم و تربیت آئی ایس او کی بنیادی و اولین ترجیحات میں شامل ہے

آئی ایس او پاکستان میں طلبا کی تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ہے، تعلیم و تربیت ہی آئی ایس او کی بنیادی و اولین ترجیحات میں شامل ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور ()امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر علی زیدی نے تنظیم کے ڈویژنل دفتر میں کابینہ کے اجلاس سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور مضافات کے میٹرک طلبہ کے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اپریل کے دوسرے ہفتہ میںپویشن ہولڈر ز طلبہ میں تقسیم انعامات کی تقریب لاہور و مضافات کے میٹرک طلبا کے لئے کیریئر گائیڈنس سیمینارکا انعقاد کیا جائے گا سیمینار کے انعقاد کامقصد میٹر ک طلبا کی علمی میدان میں بہتر رہنمائی ہے تاکہ وہ علمی میدان میں اپنے کیریئر کے انتخاب کے وقت درست فیصلہ کا تعین کر سکیں سیمینار میں ماہرین تعلیم طلبہ سے کیرئیر گائیڈنس کے موضوع پر گفتگو کریں گے یاد رہے آئی ایس او پاکستان میں طلبا کی تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ہے، تعلیم و تربیت ہی آئی ایس او کی بنیادی و اولین ترجیحات میں شامل ہے تنظیم کے تحت ملک بھر میں سی ایس ایس سیمینارز ،پری بورڈ امتحانات اور آئی ایس او کے تعلیمی کنونشن سمیت کیریئر گائیڈنس سیمینارز کا انعقاد طلبہ کی علمی میدان میں رہنمائی کے ذریعہ ہیں تاکہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔علی زیدی نے بتایا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام آج سے تین روزہ تعلیمی کنونشن بعنوان ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ لاہور میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں طلبہ شریک ہونگے  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲