7 اپریل 2017 - 19:25
شام میں امریکی جارحیت دہشتگرد عناصر کی تقویت کے مترادف: صدر روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں والا واقعہ نہایت دردناک تھا اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں والا واقعہ نہایت دردناک تھا اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں.

صدر حسن روحانی نے گزشتہ رات شعیرات ایئربیس پر ہونے والی امریکی جارحیت کو دہشتگرد عناصر کو تقویت دینے کے مترادف قرار دیا.

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے نے ہمیں صدام حسین کی جانب سے سردشت میں ایرانیوں کیخلاف کیمیکل ہتھیاروں کے  حملہ یاد دلا دیے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲