7 اپریل 2017 - 13:49
روس نے امریکہ کے ساتھ شام کے اوپر پرواز پروٹوکول آرڈینیشن منسوخ کر دیا

روس نے شام پر امریکہ کے میزائل حملوں کے سلسلے میں اپنے پہلے رد عمل میں امریکہ کے ساتھ شام کے اوپر پرواز پروٹوکول آرڈینیشن منسوخ کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس نے شام پر امریکہ کے میزائل حملوں کے سلسلے میں اپنے پہلے رد عمل میں امریکہ کے ساتھ شام کے اوپر پرواز پروٹوکول آرڈینیشن منسوخ کر دیا ہے۔اس پروٹوکول پر اتفاق  دونوں ممالک کے جنگی طیاروں کے آپس میں تصادم کو روکنے کے سلسلے میں کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ امریکہ نے شام کے الشعیرات ہوائی اڈے پر59  میزائل فائر کئے ہیں، شام پر  امریکی حملے کی ترکی اور سعودی عرب نے حمایت کی ہے جبکہ روس نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

.......

/169