6 اپریل 2017 - 17:43
مزاحمتی قیادت کے مشتہر شدہ پروگرام پر من و عن عمل کیا جائے:آغا حسن

آغا صاحب نے کہا کہ بھارت متنازعہ جموں و کشمیر میں روایتی انتخابات کا ڈرامہ 1947سے کھیلتا آیا ہے تاکہ اقوام عالم کو یہ تاثر دلایا جائے کہ جموں و کشمیر کے عوام جمہوری طریقے سے انتخابات میں حصہ لےکر ہندوستان کی انتظامیہ کے حامی ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان شریعت کدہ بڈگام پر شیعہ سنی کارڈنیشن کمیٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس زیر صدارت صدر محترم انجمن شرعی شیعیان و سینئر رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی منعقد ہوا اجلاس میں کارڈنیشن کمیٹی سے وابستہ تقریباً سبھی اراکین شامل تھے یہ اہم اجلاس ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں نئے پیدا ہوئے مسائل پر غور و خوض کرنے کےلئے بلایا گیا تھا اجلاس میں صدر محترم آغا صاحب نے عوام سے مزاحمتی قیادت کے اس پروگرام پر من عن عمل کرنے کی پر زور تاکید کی جو موجودہ ضمنی پارلیمانی انتخابات کے ڈرامہ کے خلاف 9اپریل اور 12اپریل کو مکمل احتجاجی ہڑتال کے طور پیش کیا گیا ہے آغا صاحب نے کہا کہ بھارت متنازعہ جموں و کشمیر میں روایتی انتخابات کا ڈرامہ 1947سے کھیلتا آیا ہے تاکہ اقوام عالم کو یہ تاثر دلایا جائے کہ جموں و کشمیر کے عوام جمہوری طریقے سے انتخابات میں حصہ لےکر ہندوستان کی انتظامیہ کے حامی ہیں انھوں نے عوام سے ان انتخابات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے متحدہ مزاحمتی قیادت کے دئے ہوئے پروگرام پر من عن عمل کرکے یہ واضح کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ کشمیری عوام بھارتی فوجی دباو اور تسلط کے تحت ایسے کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ بننے کے لئے بلکل تیار نہیں جسکا مقصد جموں و کشمیر پر بھارت کا ناجائیز اور جبری قبصہ مضبوط کرنا ہو انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر آج بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متنازعہ حثیت رکھتا ہے اور اسکا حل اقوام متحدہ کی پاس شدہ قرار دادوں کے تحت کشمیری عوام کا حق خود ارادیت بحال کرنے میں مضمر ہے جسکا وعدہ بھارت اور پاکستان نے کیا ہے آغا صاحب نے کہا کہ حکمران طبقہ انتخابات میں اپنی کامیابی حاصل کرنے میں مزاحمتی قیادت اور حریت پسند عوام کو زبردست رکاوٹ سمجھتاہے لہذا وہ اندھا دھند طریقے سے گرفتاریاں کرکے پکڑ دھکڑ اور گھروں پر چھاپے ڈال کر اور قائیدین کو خانہ نظر بند رکھکر یہاں غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں اجلاس میں متحدہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے منظور شدہ قرار دادوں کی متفقہ طور حمایت کی گئی دریں اثنا پارٹی ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلہ کشمیر حل کرنے میں ثالثی کی پیشکش کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کی حساسیت کو اب پوری دنیا سمجھنے لگی ہے ترجمان نے کہا اس سے پہلے امریکہ برطانیہ اور فرانس بھی اس قسم کی پیش کش کر چکے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲