اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايران اور مغرب كے درميان جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد جرمني 3.962 ارب ڈالر سرمايہ كاري كے ساتھ ايران ميں سب سے زيادہ سرمايہ كاري كرنے والا ملك بن گيا جبكہ اسي دوران ايراني صوبہ شمالي خراسان ميں سب سے زيادہ غيرملكي سرمايہ كاري كي گئي.
غير ملكي سرمايہ كاري ادارے كي رپورٹ كے مطابق، گزشتہ ايك سال كے دوران غير ملكي سرمايہ كاروں نے 12 ارب 489 كروڑ 68 ہزار ڈالر كي ايران ميں سرمايہ كاري كي جس ميں صوبہ خراسان شمالي كے بعد آذربائيجان، اصفہان، تہران اور سيستان و بلوچستان كے صوبوں ميں ايك ارب سے زائد سرمايہ كاري ہوئي ہے.
ايران پر مغربي ممالك كي طرف سے عائد ظالمانہ پابندياں كے خاتمے كے بعد ايران ميں مختلف اقتصادي، صنعتي اور توانائي شعبوں ميں غير ملكي سرمايہ كاري ميں تيزي آئي ہے جس سے ايران كي معيشت، ترقي اور خوشحالي كي راہ ہموار ہوئي ہے.
دوسري طرف جرمني، آرمينيا، سپين، متحدہ عرب امارات، برطانيہ، آئر لينڈ، بيلاروس، تركي، بارباڈوس، آذربائيجان، چين، روس، سري لنكا، عراق، عمان، فرانس، قبرص، كويت، ملائيشيا، ہالينڈ، بھارت، افغانستان اور كولمبيا كے ممالك كے سرمايہ كاروں نے ايران ميں سرمايہ كاري كي ہے.
جرمني كے بعد سپين ايران پر 3 ارب 200 كروڑ ڈالر سرمايہ كاري كرنے كے بعد دوسرے نمبر پر ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲