2 اپریل 2017 - 18:14
ڈونلڈ ٹرمپ پر لوگوں کو تشدد کے لئے ورغلانے کا الزام

امریکی فیڈرل عدالت کا کہنا ہے کہ موجودہ صدر ٹرمپ نے اپنی ایک انتخابی تقریر کے دوران حاضرین کو تشدد کے لئے ورغلایا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ایک فیڈرل عدالت کے جج نے ٹرمپ کے خلاف الیکشن کمپئین کے دوران لوگوں کو تشدد پر ورغلانے کے الزام میں دائر کی جانے والی اپیل منظور کر لی ہے-

امریکی ریاست کنتاکی کے شہر لوئیزویل کی فیڈرل عدالت کے جج ڈیوڈ جی ہیل نے ایک فیصلہ جاری کر کے انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ اور ان کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت منظور کر لی-

مذکورہ امریکی جج کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے براہ راست یا بالواسطہ اقدامات کے نتیجے میں ان کے مخالفین کی بڑی تعداد کو چوٹیں آئی ہیں- جج کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہی اس قسم کے تشدد آمیز اقدامات کے ذمہ دار ہیں-

مذکورہ جج نے اس کیس میں ٹرمپ کے وکلائے صفائی کے دفاعی بیانات اور دلائل کو مسترد کر دیا ہے- ٹرمپ کے وکلا نے کوشش کی تھی کہ ان تین مخالفین کی شکایت کو عدالت میں سماعت کے لئے منظور ہونے سے روک دیں کہ جنھیں ٹرمپ کے حامیوں نے زد وکوب کیا تھا-

واضح رہے کہ ایک مرد اور دو خواتین نے عدالت میں شکایت کی ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے کہنے پر ان کے حامیوں نے انہیں زد و کو ب کیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔

/169