2 اپریل 2017 - 12:04
پاکستان؛ آپریشن رد الفساد میں تین افغانیوں سمیت 25 مشکوک افراد گرفتار

پولیس اور حساس اداروں نے بادامی باغ میں سرچ آپریشن کے دوران 3افغانیوں سمیت 25مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پولیس اور حساس اداروں نے بادامی باغ میں سرچ آپریشن کے دوران 3افغانیوں سمیت 25مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا. ملک بھر میں ردالفساد آپریشن جاری ہے۔

تازہ کارروائیوں میں بادامی باغ میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے لوگوں کے بائیو میٹرک مشین سے کوائف چیک کیے ۔

اس دوران 3افغانیوں سمیت 25 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ مذکورہ افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲