اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی کونسل کے چئیرمین دونلڈ ٹاسک نے جمعے کو کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں مذاکرات پہلے کسی نتیجے پر پہنچ جائیں اس کے بعد ہی یورپی یونین کے ساتھ لندن کے تجارتی سمجھوتوں کے بارے میں بات چیت ہوگی - ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے سبھی ستائیس ممالک اس یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے سمجھوتے پر دوہزار انیس تک دستخط کردینے پر تیار ہیں لیکن دوطرفہ تجارتی سمجھوتوں پر دستخط کا معاملہ یورپی یونین کے قوانین کے مطابق طے پائےگا - یورپی کونسل کے چیئرمین نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یورپی یونین برطانیہ کے سلسلے میں کوئی تنبیہی اقدام نہیں کرنا چاہتی -
۔۔۔۔۔۔۔
/169