اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس اور الجیریا کے وزیراعظم نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا.
تفصيلات كے مطابق، ايراني وزير 'سيد رضا صالحي اميري' نے دورہ الجيريا كے موقع پر وزيراعظم 'عبدالقادر سلال' كے ساتھ ملاقات كي جس ميں فريقين نے دوطرفہ تعلقات كي توسيع كے علاوہ خطے كي تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.
الجيريا كے وزيراعظم نے اس موقع پر كہا كہ دونوں ممالك كے درميان ثقافتي تعلقات كي توسيع كے لئے كوئي حد مقرر نہيں ان كا ملك ايران كے ساتھ سنيما اور ديگر ثقافتي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كا خواہاں ہے.
ايران اور الجيريا كے درميان بينكاري تعلقات كي بحالي پر زور ديتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ ہم دونوں ممالك كے درميان اقتصادي سرگرميوں كو مزيد بڑھانے كے حق ميں ہيں.
علاقائي صورتحال پر تبصرہ كرتے ہوئے الجيريا كے وزيراعظم نے كہا كہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعلقات كو بہت اہميت ديتے ہيں، سعودي عرب نے اپنے اتحاد ميں شامل ہونے كي درخواست كي مگر الجيريا اس ميں شامل نہيں ہوا.
انہوں شام كے حوالے سے ايران كے مؤقف كي حمايت كرتے ہوئے بتايا كہ آج شام كا اصل مسئلہ ناجائز صہيوني رياست ہے، شام اور عراق كي حاليہ صورتحال بہت افسوسناك ہے مگر ہم شام كے ساتھ كھڑے ہيں.
اس ملاقات ميں ايران كے وزير ثقافت نے كہا كہ صدر حسن روحاني الجيريا كے ساتھ تعلقات كي توسيع پر خصوصي توجہ ديتے ہيں اور اس مقصد كے لئے دوطرفہ معاہدوں كے نفاذ ناگزير ہے.
انہوں نے الجيريا كے وزيراعظم سے مطالبہ كيا كہ دونوں ممالك كے درميان بينكاري تعلقات كي بحالي كے لئے اپني مدد فراہم كريں.
الجيريا كي جانب سے انساني حقوق كونسل كے اجلاس ميں ايران مخالف قرارداد كي مخالفت كرنے پر شكريہ ادا كرتے ہوئے ايراني وزير ثقافت نے بتايا كہ ہم توقع ركھتے ہيں كہ اردن ميں جاري عرب ليگ اجلاس ميں ايران مخالف بيانات جاري كرنے سے پرہيز كيا جائے گا.ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس اور الجیریا کے وزیراعظم نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا.
ایران اور الجیریا کا تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
تفصيلات كے مطابق، ايراني وزير 'سيد رضا صالحي اميري' نے دورہ الجيريا كے موقع پر وزيراعظم 'عبدالقادر سلال' كے ساتھ ملاقات كي جس ميں فريقين نے دوطرفہ تعلقات كي توسيع كے علاوہ خطے كي تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.
الجيريا كے وزيراعظم نے اس موقع پر كہا كہ دونوں ممالك كے درميان ثقافتي تعلقات كي توسيع كے لئے كوئي حد مقرر نہيں ان كا ملك ايران كے ساتھ سنيما اور ديگر ثقافتي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كا خواہاں ہے.
ايران اور الجيريا كے درميان بينكاري تعلقات كي بحالي پر زور ديتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ ہم دونوں ممالك كے درميان اقتصادي سرگرميوں كو مزيد بڑھانے كے حق ميں ہيں.
علاقائي صورتحال پر تبصرہ كرتے ہوئے الجيريا كے وزيراعظم نے كہا كہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعلقات كو بہت اہميت ديتے ہيں، سعودي عرب نے اپنے اتحاد ميں شامل ہونے كي درخواست كي مگر الجيريا اس ميں شامل نہيں ہوا.
انہوں شام كے حوالے سے ايران كے مؤقف كي حمايت كرتے ہوئے بتايا كہ آج شام كا اصل مسئلہ ناجائز صہيوني رياست ہے، شام اور عراق كي حاليہ صورتحال بہت افسوسناك ہے مگر ہم شام كے ساتھ كھڑے ہيں.
اس ملاقات ميں ايران كے وزير ثقافت نے كہا كہ صدر حسن روحاني الجيريا كے ساتھ تعلقات كي توسيع پر خصوصي توجہ ديتے ہيں اور اس مقصد كے لئے دوطرفہ معاہدوں كے نفاذ ناگزير ہے.
انہوں نے الجيريا كے وزيراعظم سے مطالبہ كيا كہ دونوں ممالك كے درميان بينكاري تعلقات كي بحالي كے لئے اپني مدد فراہم كريں.
الجيريا كي جانب سے انساني حقوق كونسل كے اجلاس ميں ايران مخالف قرارداد كي مخالفت كرنے پر شكريہ ادا كرتے ہوئے ايراني وزير ثقافت نے بتايا كہ ہم توقع ركھتے ہيں كہ اردن ميں جاري عرب ليگ اجلاس ميں ايران مخالف بيانات جاري كرنے سے پرہيز كيا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲