اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی بارڈ سیکورٹی فورس نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 70 پاکستانیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق یہ افراد ایسے مزدور ہیں جنہیں ایران میں قیام کا قانونی اجازت نامہ اور معتبر ویزہ نہ ہونے کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔ ان لوگوں کو جنوب مشرقی ایران کی مشترکہ سرحد، میرجاوہ تفتان پاس پر پاکستانی لیویز حکام کے سپرد کردیا گیا۔
اس سے قبل 11 مارچ کو بھی ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس نے غیر قانونی طور پرملک میں داخل ہونے والے پینتس پاکستانیوں کو بحفاظت پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کردیا تھا۔
غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کا معاملہ ایران اور پاکستان دونوں کے لیے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے اور اکثر اوقات غیر قانونی طور پر آنے والے لوگ انتہائی خطرناک اور غیر محفوظ راستوں سے سرحد عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲