28 مارچ 2017 - 12:25
ایران کے خلاف اب دوبارہ پابندیاں لگانا اتنا آسان نہیں: امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہیلی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنا دشوار ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہیلی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنا دشوار ہوگیا ہے۔

 نیویارک میں طاقتور صیہونی لابی ایپیک کے سالانہ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں لگانا انتہائی دشوار ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک پر پابندیاں لگانا تو آسان ہے لیکن جب پابندیاں ایک بار  ہٹالی جائیں تو دوبارہ پابندیاں لگانا اتنا آسان نہیں ہوتا۔
 اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے سے صرف ایران اور روس کے ہاتھ مضبوط ہوئے ہیں اور ایران جس پلیٹ فارم پر چاہے جاسکتا ہے۔
نیکی ہیلی نے اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف ماحول پر بھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف مزید قرار دادیں پاس کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲