اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جن4 قراردادوںکی منظوری دی ہے ان میں سے ایک میں غزہ اور غرب اردن میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی اور دوسری میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی ہے۔ دیگر 2 قراردادوں میں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورتحال کے جائزے پر زور دیا گیا ہے۔ ادھر سیاسی اور قانونی ماہرین کا کہناہے کہ فلسطین کی حکومت اور عوام مذکورہ قراردادوں کوعالمی فوجداری عدالت میں اپنے حقوق کی بالادستی کیلیے استعمال کرسکتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل نے بعض ملکوں کو ساتھ ملا کر مذکورہ قراردادوں کو رکوانے کی بھی کوشش کی تاہم انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169