25 مارچ 2017 - 19:29
وحشی گروہوں کے خلاف کامیابی تمام قوموں سے تعلق رکھتی ہے: سید عمار حکیم

انہوں نے داعش کے خلاف حاصل ہورہی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس وحشی گروہ کے خلاف کامیابی تمام قوموں سے تعلق رکھتی ہے کیونکہ داعش نامی وحشی گروہ صرف عراق کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا دشمن ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ ’’حجت الاسلام سید عمار حکیم ‘‘ نے عراق کے جنوبی صوبے القدسیہ میں قبائلی رہنماؤں اور سیاسی حکام  کے ایک گروہ کےساتھ ملاقات میں القدسیہ کے قبیلوں  کی طرف سے مختلف اوقات کے دوران عراق کی حمایت کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ صدام کے آمرانہ دورحکومت اور گذشتہ چند برسوں کے دوران داعش نامی وحشی گروہ کے خلاف جنگ میں القدسیہ کے قبائلوں کا اہم رول رہاہے۔

انہوں نے داعش کے خلاف حاصل ہورہی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس وحشی گروہ کے خلاف کامیابی تمام قوموں سے تعلق رکھتی ہے کیونکہ داعش نامی وحشی گروہ صرف عراق کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا دشمن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے حکام اورسیکورٹی اداروں کو کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آنا چاہئے اورانہیں اختلافات کو ایک طرف چھوڑ کر عوام کی بہتر خدمات کرنی چاہئے اورحکام کے درمیان سیاسی اختلافات تمام رعایا پر اثرانداز نہیں ہونے چاہئے ۔

عراقی اسلامی کونسل کے چیر مین نے حکام وعراقی عوام کو موسم بہار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس سال کا موسم بہار نینوا اورموصل صوبوں میں فوج اوررضاکار فورسز کی کامیابیوں کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲