اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايمنسٹي انٹرنيشنل نے سعودي عرب اور اس كے اتحاديوں كو ہتھياروں كي فراہمي پر امريكہ اور برطانيہ كو يمن ميں انساني حقوق كے قوانين كي خلاف ورزي كے ذمہ دار ٹھرايا.
قرار
بين الاقوامي ايمنسٹي ادارہ نے جمعرات كے روز اپنے ايك بيان ميں كہا كہ امريكہ اور برطانيہ نے اربوں ڈالر كے حساب سے سعودي عرب كو اسلحہ فراہم كركے يمن كي ويران صورتحال اور اس ملك ميں انساني حقوق كي پامالي كے اصل ذمہ دار ہيں.
اس بيان ميں مزيد كہا گيا ہے كہ امريكہ اور برطانيہ كے ايسے اقدامات كي وجہ سے يمن مسئلے كو حل كرنے كے لئے كوئي تعميري حكمت عملي سامنے نہيں ہے.
ايمنسٹي انٹرنيشنل نے مزيد كہا كہ مارچ 2015 ميں يمن پر سعودي جارحيت كے آغاز سے امريكہ اور برطانيہ نے سعودي عرب كو 5 ارب ڈالر كي ماليت ھتھيار فراہم كرديا جو امريكہ محكمہ خارجہ اور برطانوي محكمہ بين الاقوامي ترقي كي جانب سے اعلان كئے جانے والے اعداد و شمار سے دس گنا زيادہ ہے.
بيروت ميں تعينات ايمنسٹي انٹرنيشنل كے ريجنل ڈائريكٹر لن مالوف نے بھي اپنے ايك بيان ميں كہا كہ يمن ميں گزشتہ دو سالوں سے جاري جنگ كي وجہ سے اب تك 30 لاكھ افراد بے گھر ہوئے ہيں، لاكھوں سويلين كي زندگياں خطرے ميں ہيں، يمن ميں انساني بحران ميں اضافہ ہوا ہے جبكہ ايك كروڑ 80 لاكھ افراد كو انساني بنيادوں كي امداد كي اشد ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲