23 مارچ 2017 - 11:31
جنوب مغربی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک فلسطینی نوجوان شہید

جنوب مغربی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے بدھ کے روز غزہ کے شہر رفح پر گولہ باری کی ہے جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والا فلسطینی نوجوان رفح کے علاقے شابورہ کیمپ کا رہنے والا تھا۔
صیہونی حکومت مختلف بہانوں سے غزہ پر بمباری اور گولہ باری کرتی رہتی ہے۔
اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے میں آباد پندرہ لاکھ فلسطینیوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169