21 مارچ 2017 - 19:02
شام پر مسلط کردہ سامراجی قوتوں کی جنگ اپنے اہداف حاصل کرنےمیں ناکام

لبنان کے ایک فوجی واسٹریٹجک ماہر نے شمالی شام میں نئے امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئےکہاہےکہ میدان جنگ میں شامی فوج اوراسکے اتحادیوں کی حالیہ فتوحات سے واشنگٹن پوری طرح آگاہ ہے اس لئے اس نے مقاومتی فورسز پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے اوران کی پیش قدمی کو روکنے کیلئے نیا کھیل کھیلا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں ’’امین حطاط‘‘ نے شمالی شام میں نئے امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئےکہاہےکہ میدان جنگ میں شامی فوج اوراسکے اتحادیوں کی حالیہ فتوحات سے واشنگٹن پوری طرح آگاہ ہے اس لئے اس نے مقاومتی فورسز پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے اوران کی پیش قدمی کو روکنے کیلئے نیا کھیل کھیلا ہے۔

انہوں نےکہا کہ حلب کی آزادی کے بعد سے اب تک شامی فوج کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف غیر معمولی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس بات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ شام کے خلاف بیرونی ممالک کی مسلط کردہ جنگ اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ شام کی سرکاری فوج کی میدان جنگ میں دہشتگردوں پر فتح سے مغربی طاقتیں اوران کے حامی دہشتگرد گروہ مذاکرات کی میز پر آنے کو مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تاہم  امریکہ شام کے امن عمل میں ابھی بھی سنجیدہ نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شام میں امریکی حکومت ابھی بھی اپنے دواہم اہداف تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے پہلا شام کی سرکاری فوج کی کامیابیوں پر روک لگانا ہے دوسرا زیادہ سے زیادہ شامی علاقوں پر امریکی نواز دہشتگردوں کے ذریعے قبضہ کرکے مذاکراتی میز پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنا ہے۔

امریکی قیادت نے گذشتہ ہفتے اپنے سینکڑوں  میرینز کو خانہ جنگی کا شکار ملک شام  میں تعینات کرنے کا اعلان کیاتھا  امریکی حکام کے بقول ان فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جاری آپریشن  تیز کرنا ہے۔

موصوف لبنانی تجزیہ کار نے شمالی شام میں کردوں اور امریکہ کے درمیان تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن کردوں کی دوست نہیں بلکہ دشمن ہے اوروہ کردوں کو استعمال کرکے اپنے ناجائزمقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن بخوبی جانتی ہےکہ شام میں اپنی اہداف تک پہنچنے کیلئے اسے کردوں کے پل سے گذرنا ہوگا۔

انہوں نےمزید کہاکہ امریکہ اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ شام میں اپنے مقاصد  کو حاصل کرسکےکیونکہ پورا علاقہ مشرق وسطیٰ میں ایک آزاد کرد ریاست کے امریکی پروجیکٹ کے مخالف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲