21 مارچ 2017 - 09:33
جرمنی کے صدر کی نوروز کی مناسبت سے ایرانی صدر کو مبارکباد

جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مایر نے اپنے ایک پیغام میں نوروز کی مناسبت سے ایران کے صدر حسن روحانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مایر نے اپنے ایک پیغام میں نوروز کی مناسبت سے ایران کے صدر حسن روحانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جرمنی کے صدر نے اپنے پیغام میں جرمنی اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی تاکید کی ہے۔ جرمن صدر کے مطابق مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

.......

/169