19 مارچ 2017 - 07:01
روس نے اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا

روس نے شام پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد ماسکو میں اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ میں بلا کر وضاحت طلب کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس نے شام پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد ماسکو میں اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ میں بلا کر وضاحت طلب کی ہے۔ادھر شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے نام دو الگ الگ خطوط میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کو بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائيل کے 4 جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جبکہ شامی فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک اسرائيلی طیارے کومار گرایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169