اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں ممبر جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھرپور شرکت کی جارہی ہے۔
ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کے اجلاس کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کونسل کی ممبر جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھرپور شرکت کی جارہی ہے۔
سپریم کونسل کے اہم اجلاس میں قائدین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کونسل کا اہم اجلاس ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر علامہ ساجد علی نقوی کی جماعت اسلامی تحریک پاکستان کی میزبانی میں بلایا گیا ہے۔
اجلاس میں ملک میں جاری تازہ ترین صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملی یکجہتی کونسل کی نمائندہ جماعتوں کے قائدین جن میں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، علامہ ساجد علی نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس، عاکف سعید، خرم نواز گنڈا پور اور دیگر شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲