7 مارچ 2017 - 05:29
پاک افغان سرحد 18 روزہ بندش کے بعد کھول دی گئی

پاک افغان سرحد باب دوستی 18 روزہ بندش کے بعد طورخم کے مقام پرکھول دی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  پاک افغان کشیدگی اور سہون دھماکے کے بعد 17فروری سے بند ہونے والی پاک افغان سرحد کو پیدل آمدورفت کے لیےکھولا گیا ہے تاہم باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کے لیے بدستور بند رہے گا۔

باب دوستی صبح 8سے شام5بجے تک پیدل آمد و رفت کے لیےکھلا رہے گا۔

سرحد کے دونوں اطراف پھنسے شہری ویزا اور پاسپورٹ دکھا کرسرحد پار آ اور جا سکیں گے۔ اس حوالےسے افغان سفیر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ،جس کے بعد پاکستان اور افغانستان میں پھنسے سیکڑوں افراد پاسپورٹ اور ویزہ دکھا کراپنے اپنے ملک جا سکیں گے۔

خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر سے روزانہ 800 گاڑیاں جبکہ چمن بارڈر پر باب دوستی سے ایک ہزار تک مال بردار گاڑیاں سامان لے کر افغانستان سے آتی اور جاتی ہیں۔اس میں درآمدات برآمدات ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو کا سامان شامل ہے ۔

.......

/169