اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی تجزیہ نگار علی سلیمان دوست نے کہا ایران آج اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ اپنے تمام سیاسی فیصلوں میں خودمختار ملک ہے اور ابھی تک ایران نے کامیابی کے ساتھ سیاسی فیصلے کئے ہیں اور سیاسی فیصلوں میں ایران صرف ایرانی عوام کو دیکھتا ہے اور کسی ملک کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتا۔
انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی(رہ) کی شخصیت کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری قوم کو خودمختاری اور خود انحصاری کا درس دیا اور قوم کو ایک ہدف دیا کہ شاہ تمہاری خودمختاری اور خود انحصاری کا دشمن ہے اس لئے اس کو تخت پر نہیں بلکہ تختہ دار پر ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا ایرانی قوم نے اپنے رہبر کی بات ہر عمل کیا اور شاہ کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
علی سلیمان دوست نے کہا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ صرف انقلاب کا نعرہ لگانے کی بجائے خود کو انقلابی ثابت کیا جائے اور اس انقلابی راہ کو جاری رکھا جائے۔
انہوں نے کہا آج انقلاب اسلامی کا شمار دنیا کے خودمختار اور طاقتور ملکوں میں ہوتا ہے جس کا علاقے میں اثر و رسوخ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169