4 مارچ 2017 - 12:10
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی  مشرقی اور شمالی مخا میں پیشقدی

یمن کی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کے جوانوں نے شہر مخا کے مشرقی اور شمالی علاقوں کو سعودی اتحاد کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کو جبل النار نامی کوہستانی علاقے سے پیچھے دھکیل دیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کی ایک اہم فوجی چھاونی ان کے نشانے پر آگئی ہے۔سعودی اتحاد کے ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی عوامی رضاکار فورس نے شمالی المخا کے علاقے الخوخہ اور زھاری پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان اب المخا کے شمالی میں یختل نامی علاقے کو سعودی اتحاد سے واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔المسیرہ ٹی وی کے مطابق ، مشرقی المخا کے علاقے الخزان میں بھی یمنی مجاہدین کی پیشقدمی جاری ہے جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو زبردست جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں بارہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید جبکہ لاکھوں افراد زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔

/169