3 مارچ 2017 - 09:41
صحرائے سینا کے مشرق میں30 سے زائد تکفیری دہشتگرد ہلاک

آناتولی کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے صحرائے سینا کے مشرق میں 30 سے زائد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ مصری فوج کے ترجمان تامر رفاعی نے کہا ہے کہ مصری فوج نےالعریش کے جنوب میں واقع مزارع جہاد اور الزیتون علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران اس علاقہ میں تکفیری دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی۔ ہونے والی کارروائی میں 30 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

مصری فوج نے داعش کے حامی دہشت گردوں کے خلاف صحرائے سینا میں وسیع آپریشن شروع کررکھا ہےجس میں اب تک درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

.......

/169