3 مارچ 2017 - 08:21
سال 2050 تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا

پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سال 2050 تک سب سے زیادہ مسلمان ہندوستان میں ہوں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں واقع پیو ریسرچ سینٹرنے حال ہی میں دی فیوچر آف ورلڈ رليجن نامی ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2050 کے درمیان مسلمانوں کی آبادی میں 73 فیصد اضافہ ہوگا۔

پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سال 2050 تک سب سے زیادہ مسلمان ہندوستان میں ہوں گے

عیسائیوں کی آبادی میں 35 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگا۔ یہ شرح گزشتہ کچھ سالوں کے مقابلہ میں تقریبا ایک جیسی ہی ہے۔ آبادی میں اضافہ کی شرح میں ہندو تیسرے مقام پر ہیں، جن کی آبادی 34 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ مسلم آبادی اگر اسی شرح سے بڑھتی رہی تو 2050 تک ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 30 کروڑ ہو جائے گی، جو دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہوگی۔

اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب ہے اگر اس کی موجودہ ترقی کی شرح 2050 کے بعد بھی برقرار رہی تو 2070 تک دنیا میں سب سے زیادہ لوگ مسلم کمیونٹی کے ہوں گے، جن کی کل تعداد 2.8 ارب ہوگی۔

پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق 2010 تک دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 1.6 ارب تھی۔ فی الحال انڈونیشیا میں دنیا کی سب سے زیادہ مسلم آبادی رہتی ہے۔

.......

/169