اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ غیرجانبدار عراق، ایران اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے کردار ادا کرے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے عراقی وزیر اعظم سےملاقات کے دوران کہا ہے کہ غیرجانبدار عراق، ایران اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانے والی سیاسی کشیدگی کو ختم کروانے میں مدد کرے۔
عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ عراق غیر جانبدار رہ کر تہران اور ریاض کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کو ختم کروانے میں مدد دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وزیرخارجہ عراق میں اپنے نئے سفیر کا اعلان بھی کرچکے ہیں، عراق نے سابق سعودی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲