اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ایک فوجی ترجمان آقا فقیری نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ننگرہار میں جاری شاہین پچّیس فوجی آپریشن کے دوران داعش دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اکتّیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے داعش دہشت گردوں میں حمزہ نامی کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ کئی دیگر کمانڈر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایک اور غیر مصدقہ خبر میں بتایا گیا ہے کہ ننگرہار کے دہ بالا علاقے پر حالیہ فضائی حملے میں مولوی عبدالسلام آفریدی نامی داعش دہشت گرد گروہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ تاہم اس خبر کی ابھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169