22 فروری 2017 - 09:16
ڈونلڈ ٹرمپ نےجنرل ہربرٹ ریمنڈ کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مائیکل فلن کے مستعفی ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ مک ماسٹر کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مائیکل فلن کے مستعفی ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ مک ماسٹر کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا ہے ۔
امریکی ذرائع کے مطابق ہربرٹ ریمنڈ کا شمار جنگی ماہرین اور جنگي منصوبہ سازوں میں ہوتا ہے ۔وہ اپنی بے باکی کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ مک افغانستان میں حملہ کرنے کے منصوبہ سازوں میں شامل ہیں۔

.......

/169