19 ستمبر 2026 - 11:43
واشنگٹن میں ہیگسٹ کے خلاف بغاوت؟ ایران جنگ نے امریکی وزیرِ جنگ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا

امریکی وزیرِ جنگ ہیگسٹ کے خلاف واشنگٹن میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور ایران کے خلاف جنگ کے انتظام، فوجی قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور کانگریس کو بریفنگز کے معاملے پر ان کی پالیسیوں نے نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی وزیرِ جنگ ہیگسٹ کے خلاف واشنگٹن میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور ایران کے خلاف جنگ کے انتظام، فوجی قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور کانگریس کو بریفنگز کے معاملے پر ان کی پالیسیوں نے نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، متعدد فوجی کمانڈروں کی برطرفی یا انہیں ترقی کے مواقع سے محروم کیے جانے، فوج کے سیاسی رنگ اختیار کرنے سے متعلق خدشات اور ایران کے خلاف جنگ کے طریقۂ کار نے ہیگسٹ اور قانون سازوں کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ہیگسٹ حال ہی میں ایوانِ نمائندگان میں ممکنہ برطرفی سے متعلق ووٹنگ سے بچ گئے، کیونکہ ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ایوان کے اجلاس 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد تک مؤخر کردیئے۔

دوسری جانب ری پبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے 15 ستمبر کو ہیگسٹ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کردی۔ میسی نے ہیگسٹ پر دیگر الزامات کے علاوہ کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا الزام بھی عائد کیا۔

ہیگسٹ اور کانگریس کے درمیان اختلافات کا ایک اہم مرکز امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔

ری پبلکن رکنِ کانگریس ڈین بیکن نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ انہیں تقریباً 80 جنرلز اور ایڈمرلز کو برطرف کیے جانے یا ترقی کے مواقع سے محروم کیے جانے پر تشویش ہے۔

دیگر رپورٹس میں بھی بتایا گیا ہے کہ 80 سے زائد اعلیٰ فوجی افسران کو یا تو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا یا انہیں ترقی کے عمل سے باہر کردیا گیا۔

ہیگسٹ اور قانون سازوں کے درمیان کشیدگی صرف فوجی کمان میں تبدیلیوں تک محدود نہیں۔ ری پبلکن اکثریت رکھنے والی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے شان پارنل کی امریکی محکمۂ جنگ میں سیکریٹری برائے فوج کے عہدے کے لیے نامزدگی کی حمایت سے بھی گریز کیا ہے۔ پارنل، ہیگسٹ کے معاون برائے تعلقاتِ عامہ رہ چکے ہیں۔

امریکی قانون سازوں نے ہیگسٹ کی جانب سے کانگریس کے ارکان کو وزارتِ جنگ سے متعلق معاملات پر دی جانے والی بریفنگز کی تعداد پر بھی اعتراض کیا ہے اور اسے ناکافی قرار دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ہیگسٹ اور کانگریس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پینٹاگون کی جانب سے اضافی دفاعی بجٹ حاصل کرنے کی کوششوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha