10 فروری 2017 - 18:12
اگرٹرمپ نےاپنی دھمکیوں کوجاری رکھا تو مسلمان اسے ایسا سبق سکھائیں گےکہ جسے وہ ہرگز فراموش نہیں کرسکے گا

اسلامی بیداری ورلڈ اسمبلی کے سیکرٹری کنرل نے ٹرمپ کو مخاطب قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ میں نصیحت کرتا ہوں کہ امریکہ کا نیا صدر وسروں کے تجربات سے استفادہ کرے اوراسے معلوم ہونا چاہیے کہ اگر اس نے مسلمان ممالک کے ساتھ اپنی جسارتوں کو جاری رکھا تو مسلمان اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ جسے وہ ہرگز فراموش نہیں کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری ورلڈ اسمبلی کے سیکرٹری جنرل علی اکبرولایتی نے اسلامی انقلاب کی ۳۸ویں سالگرہ کے پروگرام میں شرکت کرنےو الےغیرملکی مہمانوں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری ایک ابلتا ہوا چشمہ ہے کہ جس کی لہروں نے پورےعالم اسلام اورعالم بشریت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے اورہرروز دنیا کے کونے کونے میں اس کے بابرکت اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔ ہم سب اسلام کے مرہون منت ہیں کیونکہ اسلام ہمیشہ زندہ ہے اورجب بھی مسلمانوں نے اسلام کی طرف توجہ دی تو وہ اپنی کھوئی ہوئی سابقہ عزت کوپالیں گے۔

انہوں نے اسلامی بیداری کو اسلامی اقدارکے مرہون منت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری تاریخ میں تمام اسلامی اقوام نے کم وبیش اس اسلامی بیداری کی لہر میں اپنا کردار ادا کیا ہے اورکوئی عمرمختار،شیخ محمد عبدو،مرحوم مرزا شیرازی، آخوند خراسانی اورپھرحضرت امام خمینی کے کردار کا انکارنہیں کرسکتا ہے۔
ولایتی نےمزید کہا ہےکہ آج غیروں ، امریکہ اورصہیونیوں کےمقابلے میں قائدانقلاب اسلامی کی استقامت باعث بنی ہوئی ہےکہ دیگرملتیں بھی اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ عراق ، شام ، یمن ، تیونس ، مصر، افغانستان اورجنوب مشرقی ایشیا جیسے ممالک عالمی استعمار کے مقابلےمیں کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ میں ایک ایسا شخص برسراقتدارآیا ہوا ہے کہ جو سراسیمگی کی وجہ سے متضاد باتیں کرتا ہے اوریہ امریکہ کی شکست کی علامت ہے کیونکہ دیگر ممالک کی تقسیم کے منصوبے میں امریکہ کو شکست ہوئی ہے۔
اسلامی بیداری اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا ہےکہ اس وقت امریکہ میں ایک ایسا صدربرسراقتدار آیا ہےکہ جوامریکہ کی شکست سے پیدا ہونےوالےحقائق کو بیان کررہا ہے اور غیرمنطقی باتیں کرتا ہے جبکہ سب کو معلوم ہے کہ اس رجز پڑھنےکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔
انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ میں امریکی صدر کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ دوسروں سے مشورہ کرے اوران کے تجربات سے استفادہ کرے اوراسلامی ممالک کے بارے میں بیہودہ باتیں نہ کرے اوراسے معلوم ہونا چاہیےکہ اگراس نے اسلامی ممالک کے بارے میں اپنی جسارتوں کا سلسلہ جاری رکھا تو مسلمان اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ جسے وہ فراموش نہیں کرسکے گا۔

.......

/169