اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دار الحکومت تہران میں انقلابی فکر پر کام کرنے والے دنیا بھر کے اداروں کی لگائی گئی نمائش میں برصغیر سے حجۃ الاسلام و المسلمین سید جواد نقوی کے ادارے ’’مرکز تحقیقات اسلامی بعثت‘‘ کو صرف یہ اعزاز حاصل ہوا کہ اس ثقافتی اور انقلابی نمائش میں انہیں پیش کیا جا سکے۔
اندیشہ راقی کے عہدیداروں نے پوری دنیا کے انقلابی شخصیات کا استقراء کرنے کے بعد صرف 33 شخصیات اور اداروں کا انتخاب کیا جو انقلابی فکر پر کام کر رہے ہیں ان میں سے برصغیر کی نامور شخصیت حجۃ الاسلام و المسلمین سید جواد نقوی ہیں جو سالہا سال سے اس خطے میں امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے انقلابی افکار کو عوام الناس مخصوصا جوانوں تک منتقل کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہیں۔
اس نمائش کا وزٹ کرنے والے معمولا پڑھے لکھے لوگ اور علماء حضرات ہیں۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲