8 فروری 2017 - 09:44
امریکی حکام نے دہشتگرد گروہ ایم کے او سے رشوت لینے کا اعتراف کیا

امریکی حکام نے دہشت گرد گروہ ایم کے او سے رشوت لینے کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ ایلن چاؤ اور نیویارک کی سابق گورنر اور وائٹ ہاؤس کی سینیئر مشیر روڈی جولیانی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دہشت گرد گروہ ایم کے او سے بھاری رقم وصول کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایلن چاؤ نے سن دو ہزار پندرہ کے دوران ایم کے او کی حمایت میں پانچ منٹ بولنے کے بدلے، مذکورہ گروہ سے پچاس ہزار ڈالر رشورت لی ہے۔
نیویارک کی سابق گورنر اور وائٹ ہاؤس کی سینیئر مشیر روڈی جولیانی بھی ایم کے او کی حمایت میں بولنے کے لیے، بھاری رقم وصول کرتی رہی ہیں۔
حالیہ برسوں کے دوران سترہ ہزار سے زائد ایرانی شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کرنے والے دہشت گرد گروہ ایم کے او کو شروع ہی سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169